اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملک میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد بے لگام ہونے لگے ہیں، انچولی سوسائٹی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاسبان عزاء کے رہنما سلمان حیدر شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انچولی سوسائٹی نورانی گراؤنڈ کے قریب بھارتی و امریکی فنڈڈ ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پاسبان عزاء کے رہنما اور مسجد و امام بارگاہ خیر العمل فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سلمان حیدر کو شہید کر دیا۔
پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا ہے کہ شہید سلمان حیدر کو چار گولیاں ماری گئیں ۔
پولیس کے طابق شہید سلمان حیدر انچولی سوسائٹی میں گھر کے باہر گاڑی سے اترے تو تعاقب کرنے والے موٹرسائیکل سوار2 دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سلمان حیدر شہید ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242